گوجرخان میں 15 سالہ لڑکے سے زیادتی، دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی(صنوبر کیانی) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس مکمل کروایا جا رہا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔





