داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے تلہ گنگ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے، نالوں کی صفائی اور سڑک کے اطراف موجود تعمیراتی سامان ہٹانے کے لیے آپریشن کی نگرانی کی۔ اس دوران غیر قانونی تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تعمیراتی سامان کو ہٹایا گیا جبکہ نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کا عمل بھی یقینی بنایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے، نالوں کی باقاعدہ صفائی اور سڑکوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھنے کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔





