داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت ریونیو افسران کی کارکردگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہدکھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، عیسیٰ خیل خلیل احمد،پپلاں چوہدری ظفر اقبال کے علاوہ لینڈ ریکارڈ اور ریو نیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میں اے ڈی سی آر نے ریونیو ریکوری، کھیوٹ، میو ٹیشن، پلس پروجیکٹ اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولیوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جا ئے اور ریکوری اہداف کو سو فیصد یقینی بنا یا جا ئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیوٹ میو ٹیشن اوردیگر ریو نیو امور کوترجیحی بنیادوں پر نمٹا یا جا ئے تا کہ لوگوں کو زیا دہ سے زیاد ہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔





