● تازہ ترین
National Unity Vital to Advance Kashmir Cause: Leaders at Islamabad Meet India’s SCO Civilisational Dialogue Invitation to Pakistan: Can Shared Heritage Reopen the Doors of Diplomacy? طلبہ نے رنگوں کی زبان میں مظلوم کشمیریوں کے درد کو زبان دیدی ہے: سردار مسعود خان پاکستان اور ترکمانستان کا ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور پاکستان اور جرمنی کا پارلیمانی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق پاکستان ایسوسی ایشن فارایسٹرن میڈیسن اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کی یاد میں ایک سیمینار مری تھانہ پتریاٹہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیاں، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار ڈی واٹسن معیاری ادویات اور صحت سے متعلق ضروری اشیاء کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سہیل الطاف گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سیہال، راولپنڈی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام

طلبہ نے رنگوں کی زبان میں مظلوم کشمیریوں کے درد کو زبان دیدی ہے: سردار مسعود خان

 

ہم نے پینٹنگز کے ذریعے کشمیریوں کے درد کو اجاگر کرنیکی کوشش کی ہے: تقریب سے حمید قیصر و محمد سلیم کا خطاب 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نمائش میں رکھی طلبہ کی بنائی یہ تصاویر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی حقیقی اور سچی تصویر پیش کرتی ہیں۔ تعلیمی اداروں کے معصوم بچوں نے سکیچز اور رنگوں کی زبان میں مظلوم کشمیریوں کے درد کو زبان دے دی ہے۔ نظریہ پاکستان کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا و پبلیکیشنز، وزارت اطلاعات و نشریات کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔ میں دونوں اداروں کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے 27 اکتوبر کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ طلبہ کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا نظریہ دراصل پاکستان کی اساس ہے۔ کونسل کی مستقل کشمیر گیلری کی تصاویر اور ان پر درج ممتاز شعرا کا کلام کشمیریوں کے دکھ درد کا نچوڑ ہے۔ میں ان دردناک تصاویر کو دیکھتے ہوئے بہت اداس ہوگیا۔ سن 1940 کی دہائی سے لے کر اب تک اتنے برسوں سے جاری جدوجہد کے دوران اہل جموں و کشمیر نے لاکھوں شہادتیں اور قربانیاں دی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کونسل نے جو مستقل کشمیر گیلری بنا رکھی ہے اور وہاں تصویر پر مختلف شعراء کے درج اشعار انتہائی پُرتاثیر ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ان اشعار کو ایک کتابی صورت میں بھی شائع کیا جائے تاکہ کشمیریوں کا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا جا سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا و پبلیکیشنز کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم نے کہا کہ ہم نظریہ پاکستان کونسل کے انتہائی شکرگزار ہیں جو ہمیں ہر سال بلا معاوضے یہ شاندار جگہ فراہم کرتے ہیں جہاں ہم کشمیر کے یوم سیاہ پر اس تصویری نمائش کا اہتمام کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب مہمان خصوصی سمیت کشمیر کے ہر راہنما نے کشمیر کی آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں جو ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ آپ نے آزاد کشمیر کی صدارت سے قبل سفیر پاکستان کی حیثیت سے بھی شاندار خدمات انجام دیں۔ میں آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب کی ابتدا میں میزبان حمید قیصر نے بتایا کہ کونسل نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی کہ تمام قومی دنوں کی مناسبت سے بھرپور تقریبات منعقد کی جائیں۔ آج ہم نے طلبہ کی بنائی پینٹنگز کے ذریعے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ درد کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ سردار محمد مسعود خان جیسے بڑے کشمیری راہنما نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔
تقریب کے آخر میں تمام شرکاء نے تصویری نمائش کا بھرپور معائنہ کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب میں سابق سفیر اور کونسل کی مجلس عاملہ کے سینئر رکن صلاح الدین چوہدری، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس سلطان حامد ملک، ارشاد کھوکھر، محمد زبیر قریشی اور (DEMP) کے ڈائریکٹر محمد حسین وزیر اور ان کے رفقائے کار کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ معروف دانشور سید ظہیر گیلانی اہل خانہ اور کراچی سے آئے مہمانوں سمیت نمائش دیکھنے آئے۔ یہ تصویری نمائش ایوان قائد کی لابی میں سجی ہے جو اتوار تک جاری رہے گی۔