● تازہ ترین
National Unity Vital to Advance Kashmir Cause: Leaders at Islamabad Meet India’s SCO Civilisational Dialogue Invitation to Pakistan: Can Shared Heritage Reopen the Doors of Diplomacy? طلبہ نے رنگوں کی زبان میں مظلوم کشمیریوں کے درد کو زبان دیدی ہے: سردار مسعود خان پاکستان اور ترکمانستان کا ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور پاکستان اور جرمنی کا پارلیمانی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق پاکستان ایسوسی ایشن فارایسٹرن میڈیسن اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کی یاد میں ایک سیمینار مری تھانہ پتریاٹہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیاں، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار ڈی واٹسن معیاری ادویات اور صحت سے متعلق ضروری اشیاء کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سہیل الطاف گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سیہال، راولپنڈی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام

پاکستان ایسوسی ایشن فارایسٹرن میڈیسن اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کی یاد میں ایک سیمینار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)
 پاکستان ایسوسی ایشن فارایسٹرن میڈیسن اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کی یاد میں ایک سیمینار بعنوان ”شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعید  ہمہ صفت،ہمہ جہت شخصیت“ پر ہمدرد مرکز مری روڈ راولپنڈی میں زیرِ صدارت جناب پروفیسر ٖڈاکٹر و حکیم عبدا لحنان صدر پائم منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سینیٹرو چیئرمین قائمہ کمیٹی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ناصر محمود بٹ تھے نظامت کے فرائض حکیم محبوب الرحمن قریشی نے ادا کئے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں شہید حکیم محمد سعیدؒ کو خراج ِ عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکیم صاحب نے اپنی ساری زندگی دیسی طریقہئ علاج کے فروغ کے لیے وقف  کر دی ان کی محنت سے ہی آج یونانی طریقہئ علاج رائج ہے آپ ؒ بیک وقت ایک عظیم طبیب،محقق،مصنف،سماجی رہنما اور محب ِ وطن پاکستانی تھے حکیم صاحب نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ انسانیت کی خدمت اور پاکستان کی ترقی کے لیے صرف کیا حکیم محمد سعیدؒ کا خیال تھا کہ صحت مند انسان ہی ایک مضبوط معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے آپ ؒ  تعلیم کو کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد سمجھتے تھے ان کا یقین تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ا ن کی خواہش تھی کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوآپؒ نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رسالہ ”ہمدرد نونہال“ جاری کیا شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ انسان کی حقیقی عظمت علم،کردار محنت اور خدمت انسانیت میں پوشیدہ ہے صدر پائم پروفیسر ڈاکٹر وحکیم عبدالحنان نے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکیم محمد سعید ؒ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت علم و ادب کے فروغ،طب ِمشرق کی ترقی،بچوں کی تعلیم و تربیت اور قومی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کر دی آپ ؒ کی زندگی کاسب سے اہم اور عظیم منصوبہ مدینہ الحکمتہ تھا یہ منصوبہ محض چند تعلیمی اداروں کا مجموعہ نہیں بلکہ علم و تحقیق،تعلیم و تربیت،تہذیب و ثقافت اور قومی ترقی کا ایک جامع تصو ّر تھا شہید حکیم محمد سعیدؒ چاہتے تھے کہ پاکستان میں ایک ایسا علمی مرکز قائم ہو جہاں نئی نسل کو جدید علوم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق،کردار سازی،حب الوطنی اور خدمت ِ انسانیت کا درس بھی دیا جائے آج ہماری ذمہ داری ہے کہ نئی نسل میں مطالعے کا شوق پیدا کریں اور تعلیم و تحقیق کے میدان میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں سیمینار سے حکیم بشیر بھیروی،سجاد اظہر،طارق چوہدری،جمیل مرزا،پروفیسر حکیم میرویس،حکیم یوسف خاکی اورحکیم محبوب الرحمٰن قریشی نے شہید حکیم محمد سعیدؒ کو زبردست الفاظ میں خراج ِ عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدِ پاکستا ن حکیم محمد سعید کا شمار ان عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جو صدیوں بعد پید اہوتی ہیں ایسی عظیم شخصیات کسی ایک قوم یا ملک کا سرمایہ نہیں ہوتیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل ِ راہ بن جاتی ہیں ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا مشن بنانے کے ساتھ ساتھ علم و خدمت کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے پروگرام کے اختتام پر زونل ہیڈ ہمدرد فاؤنڈیشن امان اللہ نیازی نے صدر پائم پروفیسر ڈاکٹر وحکیم عبد الحنان اورحکیم بشیر بھیروی  کے ہمراہ مہمان خصوصی کو ”عافیت سے جیتے رہو“ شیلڈ پیش کی اور شہیدِ پاکستا ن حکیم محمد سعیدؒ کی بلندی ئ درجات اور ادارہ ئ ہمدرد کی ترقی کے لئے خصوصی دعاکی۔