راولپنڈی(سٹی رپورٹر)
*ڈی واٹسن کیمسٹ اینڈ سپر سٹور کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح، تاجر رہنماؤں کی شرکت*
*نئے کاروباری مراکز معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہیں، ظفر بختاوری*
*کاروبار کی اصل کامیابی دولت نہیں، لوگوں کے دلوں میں عزت اور عوامی خدمت ہے، زاہد بختاوری*
*ڈی واٹسن معیاری ادویات اور صحت سے متعلق ضروری اشیاء کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سہیل الطاف*
ادویات اور صحت سے متعلق اشیاء فراہم کرنے والا معروف ادارہ ڈی واٹسن کیمسٹ اینڈ سپر سٹور کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح، کاروباری و تاجر برادری کی نمایاں شخصیات کی شرکت۔ تقریب میں معیاری ادویات کی فراہمی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، عوامی خدمت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جب کہ مقررین نے ملکی معیشت کی مضبوطی میں کاروباری اداروں کے کردار کو اہم قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری، چیف ایگزیکٹو ڈی واٹسن کیمسٹ اینڈ سپر سٹور، وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور گروپ لیڈر مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی، نے کہا کہ کاروبار کا مقصد صرف دولت کمانا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا، لوگوں سے محبت کرنا اور انسانیت کی خدمت کرنا بھی ہے۔ اصل کامیابی لوگوں کے دلوں میں عزت اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکی معیشت کے استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن گروپ کی کامیابی پوری ٹیم کی محنت، لگن اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔وہ اپنے والدین کی دعاؤں اور تربیت کو اپنی کامیابی کا بنیادی سبب سمجھتے ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری میں اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ظفر بختاوری، چیئرمین ڈی واٹسن کیمسٹ اینڈ سپر سٹور، سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ اور سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، نے ڈی واٹسن کی نئی برانچ کے قیام کو کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے دیانت داری، معیار، بہتر انتظام اور صارفین کا اعتماد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کاروباری مراکز معاشی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جبکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مہمانِ خصوصی سہیل الطاف، پیٹرن انچیف و گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈی واٹسن کیمسٹ اینڈ سپر سٹور کی نئی برانچ کے افتتاح پر ظفر بختاوری ،زاہد بختاوری،عابد بختاوری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن عوام کو معیاری ادویات، صحت سے متعلق ضروری اشیاء اور بہتر خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کاروبار میں معیار، اعتماد اور صارفین کی سہولت کو ترجیح دینا قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کاروباری مراکز کا قیام معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈی واٹسن گروپ کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں جلیل ملک، چوہدری اقبال، ثاقب رفیق سابق صدر آر سی سی آئی، عمران بخاری ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی، زریخ احمد خان ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی، خالد حسین عباسی سینئر ممبر آئی سی سی آئی، غلام مصطفیٰ چیف سول ڈیفنس آفیسر، مہر شاہد، اکرام اللہ سٹی پولیس، حارث بختاوری، سلمان بختاوری، نوشیروان خلیل خان صدر آر سی سی آئی، سہیل الطاف، نجم ریحان، ڈاکٹر حسن سروش، وسیم آفتاب، زاہد لطیف خان، اسد مشہدی، عثمان شوکت اور چوہدری عمران رشید سمیت مختلف کاروباری و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔اس موقع پر زاہد بختاوری نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عثمان شوکت کی تاجر برادری کے لیے بے لوث خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری ترقی کے ساتھ عوامی خدمت، باہمی تعاون اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





