● تازہ ترین
National Unity Vital to Advance Kashmir Cause: Leaders at Islamabad Meet India’s SCO Civilisational Dialogue Invitation to Pakistan: Can Shared Heritage Reopen the Doors of Diplomacy? طلبہ نے رنگوں کی زبان میں مظلوم کشمیریوں کے درد کو زبان دیدی ہے: سردار مسعود خان پاکستان اور ترکمانستان کا ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور پاکستان اور جرمنی کا پارلیمانی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق پاکستان ایسوسی ایشن فارایسٹرن میڈیسن اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کی یاد میں ایک سیمینار مری تھانہ پتریاٹہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیاں، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار ڈی واٹسن معیاری ادویات اور صحت سے متعلق ضروری اشیاء کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سہیل الطاف گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سیہال، راولپنڈی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام

مری تھانہ پتریاٹہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 

مری (راجہ عثمان علی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے عزم کے تحت، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی خصوصی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انجم ضیا ستی سکنہ سوراسی، تحصیل و ضلع مری کے طور پر ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 5 زندہ روند برآمد کیے گئے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ پتریاٹہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نمبر 193/26 درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں پوری سختی سے جاری رہیں گی۔