ہائی سکول کمرمشانی کا اعزاز گورنمنٹ ہائی اسکول کمر مشانی کے لیے یہ انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ہائی سکول کمرمشانی کا اعزاز گورنمنٹ ہائی اسکول کمر مشانی کے لیے یہ انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ مری میں منعقدہ پنجاب اسکاؤٹ کیمپ میں ہمارے باصلاحیت طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کا نام روشن کیا۔ان خیالات کا اظہار سکول پرنسپل لطیف اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن ملی نغمہ میں دوسری پوزیشن گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جیتنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا۔یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر طلبہ کو بہترین رہنمائی، محنت اور اعتماد دیا جائے تو وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔اس کامیابی کا سہرا ہمارے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ساجد ندیم کے سر بھی جاتا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک محنت، بہترین تربیت، خلوص اور مسلسل رہنمائی سے طلبہ کو اس مقام تک پہنچایا۔ ایسے مخلص اساتذہ کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔اہل علاقہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام ہونہار طلبہ، اساتذہ ،پرنسپل لطیف اللہ خان اور بالخصوص ساجد ندیم صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول کمر مشانی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرتا رہے اور ہمارے طلبہ ہر سطح پر اپنے اسکول، اپنے علاقے اور اپنے صوبے کا نام روشن کرتے رہیں۔ہمیں اپنے طلبہ پر فخر ہے، اور یہی ہمارا روشن مستقبل ہیں۔