کوٹلی لوہاراں: پنجاب کالج میں داخلوں کے حوالے سے پروفیسر اعجاز احمد سیال اور چوہدری کاشف علی وڑائچ کا والدین کے نام اہم پیغام

سیالکوٹ( سیالکوٹ وسیم ملک) 

کوٹلی لوہاراں: پنجاب کالج میں داخلوں کے حوالے سے پروفیسر اعجاز احمد سیال اور چوہدری کاشف علی وڑائچ کا والدین کے نام اہم پیغام
پنجاب کالج کوٹلی لوہاراں کے پرنسپل پروفیسر اعجاز احمد سیال اور سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار چیئرمین یونین کونسل کوٹلی لوہاراں مغربی چوہدری کاشف علی وڑائچ نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم ہی کامیابی، ترقی اور روشن مستقبل کی سب سے مضبوط بنیاد ہے۔ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کو اولین ترجیح بنائیں اور انہیں معیاری تعلیم کے حصول کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پنجاب کالج کوٹلی لوہاراں میں طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول، تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پروفیسر اعجاز احمد سیال نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بروقت فیصلے کریں اور داخلوں کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی منزل کی جانب کامیابی سے سفر شروع کر سکیں۔
چوہدری کاشف علی وڑائچ نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے، ہمارے نوجوان ہی ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ایک مضبوط، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں کامیابی کے راستے پر آگے بڑھائیں۔