راولپنڈی (نیوز رپورٹر )منشیات کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے وارث خان پولیس کی کاروائیاں قابل تحسین ہے قاری خالد محمود عباسی
تھانہ وارث خان سرکل کے ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین اور ایس ایچ او راجہ تصدق رحمان نے تھانہ وارث خان میں محلہ محمود علی شاہ چاہ سلطان میں 10 کلو چرس برامدگی اور دیگر علاقوں میں منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 9-c کے پرچے دیے اور جرائم کے خاتمے کے لیے امن و امان کے قیام کے لیے ابھی بھی کاروائیاں جاری ہیں جس پر چاہ سلطان محلہ محمود علی شاہ کی عوام نے اس موقع پر انسداد منشیات کمیٹی کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرضلعی امن کمیٹی صدر انجمن تاجران قاری خالد محمود عباسی نے کہا راجہ تصدق رحمان ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جو کاروائیاں شروع کی وہ قابل تحسین ہیں کیونکہ منشیات فروش پورے معاشرے کے امن اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں علاقے کے نوجوان روڈ اور سڑکوں پر نشہ کرتے نظر اتے تھے لیکن پولیس کی بروقت کاروائیوں سے علاقے میں جرائم کی کمی اور منشیات فروشوں پر کنٹرول ہو چکا ہے اس اس موقع پر چیئرمین یو سی حاجی جمیل اختر وائس چیئرمین محمد شفیق احمد صدد منشیات کمیٹی کے لالہ اصرار خان شیر خان اور انجمن تاجران کے چیئرمین اغا حماد نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور سب لوگ علاقہ پولیس کے ساتھ جرائم کے خاتمے اور منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور ساتھ دیں گے





