پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کو مد نظر رکھ رہے ہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کو مد نظر رکھ رہے ہیں امید ہے کہ جیسے ہی حکومت بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گی ہم اپنے امیدوار ہر حلقے سے کھڑے کریں گے۔ ہم عوام کے مسائل کو جانتے ہیں اور ان کی دہلیز پر ان کو حل کریں گے۔ ہمارا کونسلر با اختیار ہوگا انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان وفود میں برما ٹاؤن سے نامور سیاسی و سماجی رہنما راجہ امجد حسین۔ مظہر علی۔ شرافت حسین۔ یعقوب خان۔ اللہ دتہ۔ صدیق خواجہ۔ نسرین اختر۔ زکا اللہ بٹ۔ حمیرہ حسن۔ کشف حسن۔ پروین حسن۔ فاطمہ ۔اظہر کیانی۔ سید صدام گیلانی۔ سردار اخلاق عباسی ۔سردار اسرار عباسی۔ گلزار عباسی۔ سردار حیات عباسی ۔محمد شبیر خان۔ راجہ اللہ دتہ۔ محمد شاہ۔ فیاض محمد۔ مقصود خان۔ ملک سرور۔ طارق محمود۔ ریاست عباسی اور عتیق احمد سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود شامل تھے جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں زادہ۔ روبینہ بی بی۔ نوشین۔ سائرہ۔ علیشہ رفیق۔ نسرین بی بی۔ سعدیہ بی بی۔ شازیہ بی بی۔ مہرین۔ شیخ عتیق عابدہ۔ نبیلہ اور ساجدہ شامل تھیں۔ ان خواتین کو شعبہ خواتین کی جانب سے سیدہ فردوس نے پارٹی سے متعلق بریفنگ دی جبکہ مختلف یونین کونسل سے آنے والے وفود کو پاکستان عوامی قوت پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں پارٹی کے سٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی ان تمام وفود سے بات چیت میں خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ عوام کے تمام وہ مسائل جو ہمارے نوٹس میں آتے ہیں ہم ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہیں۔ انہوں نے ان وفود سے کہا کہ آپ گلی گلی کوچے کوچے پھیل جائیں اور پاکستان عوامی قوت پارٹی کا منشور پھیلائیں۔