موجودہ عالمی حالات میں اجتماعی سلامتی وقت کی اہم ضرورت ہے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین نواز بسرا نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والے جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے گا، موجودہ عالمی حالات میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی سلامتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو چاہیے کہ دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور معاشی روابط کو بھی مزید فروغ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد بنے گا اور مسلم دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان بھی باہمی تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں اور باہمی تعاون خطے میں امن کے لیے مؤثر قوت ثابت ہو سکتے ہیں۔





