مری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، 1 کلو 110 گرام چرس برآمد

 

مری (راجہ عثمان علی)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 1 کلو 110 گرام چرس برآمد کرلی۔ کارروائی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر کی گئی۔ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ندیم ملک کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں نفیس سرور اور پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ انچارج چوکی لہتراڑ طاہر حسین شاہ اور ٹیم نے ملزم اسد محمود ولد علی، سکنہ ملوٹ ستیاں کے قبضہ سے 580 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 130/26 درج کرلیا دوسری کارروائی میں ملزم محمد علی ولد محمد اسماعیل، سکنہ برحد، تحصیل کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 530 گرام چرس برآمد کی گئی اور مقدمہ نمبر 131/26 درج کرلیا گیا منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ضلع مری میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔