ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید نے جشن آزادی پاکستان کے موقع

اٹک(نیوز رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع اٹک میں جشن آزادی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیران کے درمیان کبڈی کا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیونسپل سروسز انیل سعید نے کبڈی میچ دیکھا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں اسیران کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں مثبت سوچ اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید نے انجمن تاجران کے عہدیداران اور تاجر برادری کے ہمراہ بھی جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیونسپل سروسز انیل سعید نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی یکجہتی، اتحاد اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔جشن آزادی کی مختلف تقریبات میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ قومی پرچم لہرا کر وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔