مندرہ پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، 2 کلو 400 گرام چرس برآمد

 

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (صنوبر کیانی) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔