راولپنڈی(سٹی رپورٹر)
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) تحصیل راولپنڈی کا اجلاس ASA سکول، کالج روڈ میں صدر عدنان نثار اور وومن ونگ کی صدر میڈم اسماء شاہد کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ممبر سازی مہم تیز کرنے اور راولپنڈی کو 12 سیکٹرز میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کا انچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عدنان نثار نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے فروغِ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ایپسما کی تنظیم سازی کا مقصد انہیں مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔اجلاس میں طارق محمود، شاہد یوسف، شکیل اختر، شیراز مغل، مصطفین سجاد، ریحان عباسی، محمد کامران، وومن ونگ سے اسماء شاہد، فرزانہ، سائرہ، نیلم، زبیدہ اور میمونہ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ شرکاء نے ایپسما کو مزید فعال اور منظم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





