سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن رانا نوید احمد کی بھانجی رومیسا سہیل نے راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحانات میں 95 فیصد نمبر لے کر نمایا ں پوزیشن حاصل کی

راولپنڈی(سید شاہد وحید ہاشمی)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن رانا نوید احمد کی بھانجی رومیسا سہیل نے راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحانات میں 95 فیصد نمبر لے کر نمایا ں پوزیشن حاصل کی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم سمیت ٹریفک سٹاف نے ٹریفک وارڈن نوید احمد اور اسکے خاندان کو مبارک باددیتے ہوئے نیک خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران و جوانوں کے بچے ہمارے بچے ہیں،رومیسا سہیل کی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی انکے خاندان کیساتھ پولیس فورس کیلئے بھی باعث فخر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ محنتی اور قابل جوان پاکستان کا فخر ہیں،افسران و جوانوں کے بچوں کی حوصلہ افزائی سے انکی کارکردگی میں مزید نکھار آنے کیساتھ انکا مورال بھی بلند ہوتا ہے۔رومیسا سہیل نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا صلہ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کو قرار دیا۔