ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا جوڈیشل کمپلیکس  میانوالی کا وزٹ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا جوڈیشل کمپلیکس  میانوالی کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات چیک کیے۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، واچ ٹاور اور پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
جوڈیشل کمپلیکس میں موجود بخشی خانہ کو بھی چیک کیا اور وہاں پر صفائی و سیکورٹی انتظامات چیک کیے۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی نے جوڈیشل کمپلیکس پر موجود انچارج کمپلیکس کو سیکیورٹی سخت رکھنے اور کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی تلاشی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔