داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جانوروں کو لمپی سکن ڈائزیز سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل پپلاں ڈاکٹر مستقیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل عیسٰی خیل ڈاکٹر صابر حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ڈپٹی کمشنر کو لمپی سکن ڈائزیز کے تدارک کے سلسلہ میں کیئے جانے والے حفاظتی اقدامات، جانوروں کی ویکسی نیشن مہم، آگاہی پروگرامز،ویکسین کے موجودہ سٹاک کی صورتحال کے علاؤہ لائیوسٹاک کے دیگر امور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ لمپی سکن ڈائزیز سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کے افسران و عملہ فیلڈ میں متحرک رہے اور جانوروں کی بروقت تشخیص اور ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔





