اٹک ریفائنری ایمپلائز یونین (CBA) کے صدر حمید خان جدون تھائی لینڈ روانہ

 

ایشیا مانیٹر ریسورس سینٹر کی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، حمید خان جدون

تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستانی محنت کشوں کی آواز مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے

مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے حمید خان جدون کی خدمات قابلِ تحسین قرار

راولپنڈی، (سٹاف رپورٹر)

اٹک ریفائنری ایمپلائز یونین (CBA) کے صدر جناب حمید خان جدون ایشیا مانیٹر ریسورس سینٹر کی دعوت پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی طرف سے نامزد ہو کر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے دس روزہ دورے پر 2 ستمبر 2026 کو روانہ ہو گئے۔ حمید خان جدون ایک مخلص، باصلاحیت اور متحرک مزدور رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ ان کی مسلسل محنت، خلوص اور مزدور دوست خدمات نہ صرف اٹک ریفائنری کے محنت کشوں بلکہ ملکی سطح پر مزدور تحریک کے لیے بھی قابلِ تحسین ہیں۔
تھائی لینڈ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں حمید خان جدون پاکستان کے محنت کشوں کی مؤثر نمائندگی کریں گے اور پاکستانی مزدوروں کے مسائل، حقوق اور مطالبات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے۔اٹک ریفائنری کے محنت کشوں کے لیے یہ فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ان کا نمائندہ نہ صرف ادارے میں کام کرنے والے محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہا ہے بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی محنت کشوں کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کر رہا ہے۔امید ظاہر کی گئی ہے کہ حمید خان جدون اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے محنت کشوں کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید مؤثر بنائیں گے۔تمام محنت کشوں نے صدر یونین جناب حمید خان جدون کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اس اعزاز پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔