اسلام آباد(کرائم رپورٹر)یومِ بحریہ پاکستان۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا پاک بحریہ کے شہداءاور غازیوں کو سلام۔پاک بحریہ کے شہداءنے وطنِ عزیز کی سمندری سرحدوں کے دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 8 ستمبر یومِ بحریہ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے شہدائ،غازیوں اور بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاک بحریہ کے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی سمندری سرحدوں کے دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ پاک بحریہ کے بہادر جوان قوم کے قابلِ فخر سپوت ہیں، جن کی شجاعت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے بہادر جوانوں کی بے مثال شجاعت اور لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ سمندر کے نگہبان پاک بحریہ کی وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے خدمات قابلِ تحسین اور ناقابلِ فراموش ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاک بحریہ کے شہداءنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، فرض شناسی اور حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی۔ قوم پاکستان کی بحری سرحدوں کے ان محافظوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے تمام افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک بحریہ کے بہادر جوانوں کی خدمات اور قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور ناقابلِ فراموش ہیں۔





