راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نوجوان سماجی رہنما اظہر عباسی کو ڈسٹرکٹ مری متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کا میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کردیا۔
خاندان عباسیہ کی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ کے سربراہ سردار ممتاز عباسی انقلابی نے مرکزی سینئر وائس چیئرمین راجہ عماد عباسی ڈسٹرکٹ مری کے صدر راجہ صدام عباسی مرکزی قیادت کی مشاورت سے نوجوان سیاسی اور سماجی رہنما اظہر عباسی کو ڈسٹرکٹ مری کا میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کردیا اس نامزدگی پر مری کی سنیر رہنماؤں سیاسی سماجی شخصیات نے اظہر عباسی کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ مری کے ہر معاملہ میں صف اول میں آکر کردار ادا کرنے میں نوجوانوں کا جزبہ قابل تعریف ہے ۔اظہر عباسی بہترین سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی رہنما ہیں۔۔سردار ممتاز عباسی انقلابی نے راجہ صدام عباسی راجہ عماد عباسی کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





