راولپنڈی (نیوز رپورٹر) *پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ بڑھتی قیمتیں کاروبار اور عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں، سائیں محمد اعجاز ملک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) *پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ بڑھتی قیمتیں کاروبار اور عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں، سائیں محمد اعجاز ملک*

آل راولپنڈی ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی سائیں محمد اعجاز ملک نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کاروباری طبقے، خصوصاً ریسٹورینٹس اور فوڈ انڈسٹری کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے صرف سفری اخراجات ہی نہیں بلکہ اشیائے خورونوش، خام مال، سپلائی اور دیگر کاروباری اخراجات بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کا براہِ راست بوجھ عوام پر منتقل ہو رہا ہے۔سائیں محمد اعجاز ملک نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ روکے اور کاروباری طبقے و عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ موجودہ حالات میں روزانہ قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور کاروباری عدم استحکام کو مزید بڑھا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر نظرثانی کرتے ہوئے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے قابلِ عمل ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔