ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد
راولپنڈی(صنوبر کیانی) جاتلی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔





