اٹک (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید نے اپنے دفتر میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شہری علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔





