گوجرخان پولیس کا چوری و نقب زنی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کے خلاف ایکشن، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

گوجرخان پولیس کا چوری و نقب زنی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کے خلاف ایکشن، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

راولپنڈی(صنوبر کیانی) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم قبل ازیں بھی موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔