اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے شعبہ علماء مشائخ ونگ کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کو پاکستان عوامی قوت پارٹی علماء مشائخ سپریم کونسل کا نام دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے ایک اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ علماء مشائخ سپریم کونسل میں ڈاکٹر مفتی میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ۔ مولانا عطا الرحمن مدنی۔ سید امجد شاہ بخاری۔ اور امجد اسلام امجد شامل ہیں۔ جبکہ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی سے دیگر وفود نے بھی ملاقات کی جن میں طاہر خان۔ ظفر خان۔اصخر خان۔ احسان اللہ خان۔ امان اللہ خان۔ عظیم خان ۔عشرت خورشید۔ امجد حسین علوی ۔سید انجم شاہ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے پاکستان علماء مشائخ سپریم کونسل اور دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم پارٹی کے تمام ونگز کو مضبوط کر رہے ہیں لوگ ہمارے منشور بیانیے اور کارکردگی پر ہمیں جوائن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ ونگ کے قیام سے پورے ملک میں پارٹی کو علماء اکرام اور مشائخ اکرام کی تقلید کرتے ہوئے ہمیں جوائن کریں گے۔ اور ہم عوامی سطح پہ نہ صرف مضبوط ہو رہے ہیں بلکہ ہمیں مزید عوامی خدمت کرنے کا ایک حوصلہ بھی ملہ ہے ۔انہوں نے علماء مشائخ سپریم کونسل سے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ ملک جو کہ کلمے کی بنیاد پر بنا تھا اس میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہ ہو اور نہ ہی ہم فرقہ واریت کے حامی ہیں ہم اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر چلتے ہیں اور چلنے والوں کے پیروکار بھی ہیں اس موقع پر علماء مشائخ سپریم کونسل نے کہا کہ ہم پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور۔ بیانیے اور کارکردگی کو دیکھ کر اس کے ساتھ چل رہے ہیں اور بہت جلد پور پورے ملک میں پوری لگ جدوجہد اور اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام چیزوں کو لے کے آگے بڑھیں گے۔





