مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری کی ریاض آمد، پرتپاک استقبال اور پُروقار ملاقاتیں

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری کی ریاض آمد، پرتپاک استقبال اور پُروقار ملاقاتیں

رِیاض: ( محمد افضل )
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ، مَسْعُود اَحْمَد پُورِی، سفارت خانۂ پاکستان کی خصوصی دعوت پر یومِ دِفاعِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے جدّہ سے خصوصی طور پر ریاض تشریف لائے۔
ریاض ایئرپورٹ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جناب شَیخ سَعِید اَحْمَد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان نے بھی مسعود احمد پوری کو ریاض آمد پر خوش آمدید کہا۔
بعد ازاں صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شَیخ سَعِید اَحْمَد کی جانب سے جناب مسعود احمد پوری کے اعزاز میں ریاض میں ایک پُروقار اور پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی و ریجنل عہدیداران، کارکنان اور صحافتی برادری سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
مسعود احمد پوری کی ہوٹل آمد پر صدر مسلم لیگ ن ریاض ریجن عَدْنَان اِقْبَال بَٹ سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ظہرانے میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب مَحْمُودُ الْحَق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عَدْنَان اِقْبَال بَٹ، سینئر نائب صدر چوہدری سَجّاد، صدر ایسٹ ریجن ریاض چوہدری جَمِیل رَبّانی، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب مَلِک جِی۔اَیْم اَعْوان، صدر کے پی کے ونگ فَضْل رَحِیم صافی، صدر ہزارہ ڈویژن عَبْدُاللّطِیف، حاجی سَجّاد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے دوران ملکی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور مسلم لیگ ن کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ظہرانے کے بعد شَیخ سَعِید اَحْمَد اور ان کی ٹیم نے جناب مسعود احمد پوری کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ سفارت خانۂ پاکستان ریاض پہنچایا، جہاں انہوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
بعد ازاں صدر ریاض ریجن عَدْنَان اِقْبَال بَٹ کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں منعقدہ ٹی پارٹی میں بھی مسعود احمد پوری نے شرکت کی۔
دورۂ ریاض کی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد شَیخ سَعِید اَحْمَد اور ان کی ٹیم نے مسعود احمد پوری کو خصوصی طور پر الوداع کیا اور وہ ریاض سے جدّہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ بزرگ اور سینئر رہنماؤں کی سرپرستی پارٹی کے لیے قیمتی اثاثہ ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے باہمی رابطے اور اتحاد کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔