داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ مدینہ چوک، محلہ قادر آباد، خنکی خیل اور یارو خیل میں صفائی کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال، عملہ کی موجودگی اور جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ مجموعی طور پر شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش اور معیار کے مطابق پائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔





