*شہریوں کی جانب سے سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے بروقت اقدامات کو سراہا گیا جنہوں نےچند گھنٹوں میں ہی اہم شاہراہوں سے بارش کا پانی صاف کرکے ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی*
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں شدید بارش کے بعد شہریوں نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہا ہے۔ بالخصوص سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے چند گھنٹوں کے اندر ہی اہم شاہراہوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا اور ٹریفک کی روانی معمول پر لانے میں مدد ملی۔
جب اسلام آباد کے شہری رات بھر ہونے والی شدید بارش کے دوران آرام کر رہے تھے، اس وقت سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک رہیں۔ ٹیموں نے سڑکوں سے پانی صاف کرنے، ملبہ ہٹانے اور نکاسی آب کی جالیوں سمیت اہم مقامات کو صاف رکھنے کے لیے مسلسل کام کیا۔ بروقت کارروائی اور مسلسل فیلڈ آپریشنز کے نتیجے میں شہریوں نے صبح کے وقت ہموار اور نسبتاً محفوظ آمدورفت کا آغاز کیا۔
سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بارش کے دوران بروقت نکاسی آب، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک رہیں۔
سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں اہم شاہراہوں، نکاسی آب کے مقامات، انڈر پاسز، نشیبی علاقوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات رہیں۔ بارش کے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے ملبے اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کی جالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
بارش کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی گئی، جبکہ متعلقہ افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہا، باہمی رابطہ برقرار رکھا اور شدید بارش کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔
سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ اور نکاسی آب کی ٹیموں کی شبانہ روز کاوشوں کے باعث سڑکوں اور اہم مقامات سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی گئی، جس سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور صبح کے مصروف اوقات میں شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملی۔
تمام متعلقہ ٹیمیں بدستور مکمل طور پر چوکس ہیں اور موسم کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے تک حساس مقامات کی نگرانی اور فیلڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شدید بارش کے دوران شہریوں کی حفاظت، بروقت نکاسی آب، سڑکوں کی صفائی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ہنگامی صورتحال میں شہری ریسکیو 1122، سی ڈی اے ہنگامی رابطہ نمبر 16 اور 1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
سی ڈی اے نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور موسم کی صورتحال سے قطع نظر محفوظ، صاف ستھرا اور قابلِ رسائی اسلام آباد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔





