چوہدری مہران مہربان کی جانب سے چوہدری عظیم بخش کے اعزاز میں استقبالیہ فش پارٹی

چوہدری مہران مہربان کی جانب سے چوہدری عظیم بخش کے اعزاز میں استقبالیہ فش پارٹی
اسلام گڑھ:( جاوید اقبال بٹ )میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کے کونسلر چوہدری مہران مہربان کی جانب سے اندرا ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو چوہدری عظیم بخش کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ فش پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات اور برطانیہ سے آئے ہوئے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
استقبالیہ تقریب میں برطانیہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد ساجد، چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ، چوہدری لقمان لیاقت اور دیگر دوستوں نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے چوہدری عظیم بخش سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر تقریب کے میزبان چوہدری مہران مہربان اور اسلام گڑھ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار چوہدری محمد مہربان نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے تمام دوستوں، سیاسی رفقاء اور مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ عزت اور خوشی ہے۔
تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چوہدری عظیم بخش نے استقبالیہ فش پارٹی کے انعقاد پر چوہدری مہران مہربان اور چوہدری محمد مہربان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے اس نوعیت کی تقریبات کو باہمی محبت، اخوت اور سیاسی و سماجی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔