چیف کمشنر و چئیر مین سی ڈی اے کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ بارش کے دوران  مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ، مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سڑکوں، نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور اہم شاہراہوں کا تفصیلی معائنہ کیا

چیئرمین سی ڈی اے نے بارش کے بعد مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا

چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں سے نکاسی آب اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے اقدامات پر بریفنگ لی

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کا سیکٹر ای الیون میں بارش کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کا موقع پر جائزہ

ای الیون سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک

سی ڈی اے، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں نکاسی آب کے خصوصی آپریشن میں مصروف

تیز بارش کے دوران اسلام آباد کے نشیبی علاقوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں کی مسلسل نگرانی جاری

شہر میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انڈر پاسز اور دیگر اہم مقامات پر خصوصی ڈی واٹرنگ انتظامات کیے جا رہے ہیں

نشیبی علاقوں میں پانی کے فوری اخراج کے لیے ڈی واٹرنگ مشینری اور فیلڈ ٹیمیں تعینات

نالوں، ڈرینز اور پانی کے گزرگاہوں میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جا رہی ہیں، بریفنگ

بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والے ملبے، کچرے اور دیگر رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کے احکامات

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود، نکاسی آب کے آپریشن کی مسلسل نگرانی جاری

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی سخت نگرانی کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت: بارش کے دوران اور بعد میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت: بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے افسران فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

موصول ہونے والی شہری شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے، سی ڈی اے انتظامیہ

ایمرجنسی صورتحال میں شہری سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی نمبرز 16 اور 1334 پر رابطہ کریں

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے لیے متحرک

شہری تیز بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ

شہری بارش کے دوران نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور پانی جمع ہونے والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں

شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، سی ڈی اے

شدید بارش کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، انتظامیہ کی اپیل

سی ڈی اے کی جانب سے بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کے لیے خصوصی اقدامات

اسلام آباد میں نکاسی آب کے نظام کی مؤثر نگرانی کے لیے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایت: بارش کے دوران تمام حساس اور نشیبی مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایت پر اسلام آباد میں نکاسی آب کا خصوصی آپریشن جاری

سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے مشترکہ طور پر متحرک

اسلام آباد میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، انتظامیہ

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت: تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں

بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں الرٹ رہیں

اسلام آباد میں بارش کے بعد صفائی، نکاسی آب اور بحالی کے کام بیک وقت جاری ہیں

شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 16 یا 1334 پر رابطہ کریں، سی ڈی اے انتظامیہ