کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور میونسپل کلب میانوالی کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)    کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور میونسپل کلب میانوالی کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے مریم نواز میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کا دورہ کیا اور کالج کے اکیڈمک بلا ک کے تعمیر و مر مت کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن بلڈنگز افتخار احمد نے انہیں بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ کالج کے اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل کی تعمیر ومرمت کے کا م کا 20اپریل سے آغاز کر دیا گیا تھا اور تین ہفتوں سے با قاعدگی سے میڈیکل کالج کے بحالی و مرمت کے کام جاری ہیں۔کمشنر سرگودھا نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میانوالی میں میڈیکل کالج کا قیام وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ایک فلاحی اقدام ہے جس سے نہ صرف یہاں کے شہریوں بلکہ صوبہ بھر کے ہزاروں طلباء وطالبات مستفید ہوں گے اور یہ علاقہ ترقی کر ے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ کالج کے بحالی و مر مت کے کا موں کی روزانہ کی بنیادوں پر ما نیٹر نگ کی جا ئے۔کمشنر سرگودہا نے ایکسئن بلڈنگز کو ہد ایت کی کہ میڈیکل کالج کے تعمیراتی کے کا م مقررہ مدت میں مکمل کیئے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔بعدازاں کمشنر سرگودھا نے میو نسپل کلب میانوالی کا دورہ کیا اور وہاں پر نو تعمیر شدہ پیڈل کو رٹ اور کر کٹ ارینا کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نو جوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر نے کے سلسلہ میں کھیلوں کی ماڈرن ٹیکنگ کے تحت پیڈل کورٹ اور کر کٹ ارینا تعمیر کیا گیا ہے۔