کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا دورہ میانوالی

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)     کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا دورہ میانوالی۔کمشنر سرگودھا نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میانوالی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن نے نئے و جاری ترقیاتی منصوبوں، مریم نواز میڈیکل کالج کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام، صحت و تعلیمی سہولیات کی فراہمی، ریونیو امور کے علاوہ سی ایم ا نیشیٹیو کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر سرگودھا نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرنگ پراسس سمیت تمام ضروری اقدامات کو فوری مکمل کیا جا ئے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ میانوالی شہر اور تحصیلوں کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کیلئے مو نو منٹس اور گرین بیلٹس تعمیر کی جائیں۔ کمشنر سرگودھا نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی کہ وزیرا علیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں بہترین انداز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنا یا جا ئے۔انھوں نے اے ڈی سی آر کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کی سو فیصد وصولیوں،کھیوٹ، میوٹیشن امور، پلس پروجیکٹ اور ریو نیو عدالتی کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے۔ انھوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ کمشنر سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ میانوالی کی مجموعی کار کردگی کو سراہتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا سمیت تمام ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد شاہد کھو کھر، اے ڈی سی ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ایم ڈی ستھرا پنجاب ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، اے سی پپلاں ظفر اقبال، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔