راولپنڈی میں ختم نبوت و یوم دفاع پاکستان کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی میں ختم نبوت و یوم دفاع پاکستان کانفرنس کا انعقاد
​راولپنڈی (نیوز رپورٹر): پاسبان وطن ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت اور یوم دفاع پاکستان کےموقع پر ایک پروقار کانفرنس منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ، عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی اور دفاعِ وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
​کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد دلاور خان، راجہ باسط مسکین، جاوید خان بنگش، حافظ محمد اقبال رضوی، مولانا شیخ محمد قاسم، خالد مہناس اور راجہ محمد نیاز نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی ایمان اور فریضہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جس طرح 1965ء میں پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا، آج بھی ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نکالنے کے لیے اسی ملی یکجہتی اور جذبے کی ضرورت ہے۔
​تقریب میں مہمانِ خصوصی اور شرکا کی حیثیت سے یاسر بٹ، عاطف کیانی، راجہ کامران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام اور شہداے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔