کیپٹل ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو تمغۂ امتیاز ملنے پر مبارکباد.

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے ہسپتال کے شعبۂ سرجری سے وابستہ ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو شعبۂ طب و جراحی میں نمایاں خدمات اور غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نوازے جانے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے سرجری کے شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، خدمات اور dedication کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی طبی خدمات کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں میں شامل بتایا جاتا ہے۔مبارکباد کے پیغام میں سول سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد نعیم تاج کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کے شعبۂ طب اور سرجری کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کی خدمات، محنت اور لگن نوجوان ڈاکٹرز کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعیم تاج کے لیے مزید کامیابیوں، صحت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا کہ وہ مستقبل میں مزید ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کر سکیں ۔