مری ریڈ فاؤنڈیشن کالج علیوٹ میں ڈینگی آگاہی تقریب

مری ریڈ فاؤنڈیشن کالج علیوٹ میں ڈینگی آگاہی تقریب

مری (راجہ عثمان علی) ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری ارشد اقبال نے ریڈ فاؤنڈیشن کالج علیوٹ میں منعقدہ ڈینگی آگاہی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں طلبہ، اساتذہ، تاجر برادری اور دیگر معزز شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ارشد اقبال نے کہا کہ گھروں، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، پانی کی ٹینکیوں اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے، جبکہ گملوں، پرانے ٹائروں اور دیگر مقامات پر جمع پانی کو فوری طور پر تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مری کے پہاڑی اور سیاحتی علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور عوامی تعاون انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔