خیبرپختونخوا میں موجودہ آئی جی کے تبادلے کی خبروں کی تردید، کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا

خیبرپختونخوا میں موجودہ آئی جی کے تبادلے کی خبروں کی تردید، کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا

پشاور: ( خالد خان ) خیبرپختونخوا کے موجودہ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کے تبادلے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور مختلف خبریں زیرِ گردش ہیں، تاہم 21 اگست تک ذوالفقار حمید ہی خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کی حالیہ سرگرمیوں میں بھی ان کا بطور آئی جی ذکر موجود ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نئے آئی جی کے لیے بعض افسران کے نام وفاق کو بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن حتمی فیصلہ اور باضابطہ تبادلے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا۔

لہٰذا موجودہ صورتحال میں آئی جی ذوالفقار حمید کے تبادلے کو حتمی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔