ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ شہر کے مختلف علاقوں، کر کٹ اسٹیڈیم اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ شہر کے مختلف علاقوں، کر کٹ اسٹیڈیم اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے تلہ گنگ روڈ، غوث اعظم روڈ، پی اے ایف روڈ اور میانوالی کر کٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا،گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ سٹرکوں کے اطراف گرین بیلٹس اور پودوں کی روزانہ کی بنیادوں پر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا ئے۔ ۔انہوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی شہر کی سٹرکوں کے سنٹر میڈیم اور گرین بیلٹس کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کرائی جا ئے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ کر کٹ اسٹیڈیم کے گراسی لانز اور سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں صفائی ستھرائی، واکنگ ٹریک کی ٹف ٹائل کی بحالی و مرمت کو یقینی بنا یا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز شریف میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلا ک کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن بلڈنگز افتخار احمد نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کی تعمیر ومرمت کے کا موں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن بلڈنگز کو کالج کے تعمیراتی کا موں کو مزید سپیڈ اپ کر نے اور  معیاری میٹریل کے استعمال کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ایس ڈی او پیرا جمشید گلزار، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، ایم آئی اینڈ ایس مدثر حسن، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب سید غلام مرتضیٰ اور ڈی ایس او ممتاز خان بھی مو جود تھے۔