داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ مختلف ترقیاتی منصوبوں،میانوالی کرکٹ اسٹیڈیم اور سرکاری سکولوں کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو کی پرانی عمارت میں میڈیکل کالج کے جاری تعمیر و مر مت کے کا موں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو ہدایت کی کہ کالج کے تما م شعبہ جات میں جاری تعمیر و مر مت کے کا موں کو مزید سپیڈ اپ کر کے انھیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے۔ڈپٹی کمشنر نے کر کٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، سٹیڈیم کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اورکھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو گراؤنڈ کے اطراف صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سٹیڈیم انتظامیہ کے مطالبہ پر سپورٹس کمپلیکس کیلئے فنڈزاور سٹاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہا ئی سکول اور گورنمنٹ لیب ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا، سکولوں کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔انھوں نے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیر تعلیم طلباء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور سکولز کے گراسی لانز کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔





