اپنی ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں ۔ ڈاکٹر نبیلہ افتخار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام ” ذہنی صحت اور آپ ” کے موضوع پر دی نیو انسپشن ریہب سنٹر اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی میزبانی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز عبدالوحید بابی نے کی ، جبکہ صدارت ملک سجاد انور نے کی ، تقریب کی میزبان اور سی ای او دی نیو انسپشن ریہب سنٹر ڈاکٹر نبیلہ افتخار نے کہا کہ اپنی ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں، آپ کی سماجی ، جذباتی اور نفسیاتی صحت کا آپ کی زہنی اور جسمانی صحت کا گہرا تعلق ہے، اس کا ہر ممکن خیال رکھیں ، سینیئر نائب صدر اور ڈائریکٹر ارادہ رہہیب سنٹر طاہر نواز نے کہا کہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم کو جنم دیتا ہے ، ڈاکٹر زہد احمد ڈائریکٹر شفاء نور نے اس موقع پر کہا کہ اپنی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت سرگرمیوں پر زور دیں ، ممتاز سماجی کارکن محترمہ روبینہ اکبر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد و خواتین دونوں کو اپنی ذہنی صحت پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے ، اس موقع پر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی ون ونگ کی صدر نبیلہ افتخار کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔





