داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈی پی او میانوالی وقار اعظم کھرل نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ذاتی اور محکمانہ مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں خصوصی ملاقات اس موقع پر مختلف تھانوں اور یونٹس میں تعینات افسران و اہلکاروں نے ڈی پی او سے ون آن ون ملاقات کی اور اپنے مسائل و شکایات ان کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر افسر اور اہلکار کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور کسی بھی جائز مسئلے کے حل میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔





