مسیحی برادری کو مساوی حقوق اور 5 فیصد کوٹہ دیا جائے، ممتاز بھٹی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)
اقلیتی ونگ عوام پاکستان کے رکن ممتاز بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و دفاع میں مسیحی برادری کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، حکومت انہیں آئینی و مساوی حقوق، تعلیم، روزگار اور قومی اداروں میں برابر مواقع فراہم کرے۔

قومی اقلیتوں کے دن کے موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری کی شفاف مردم شماری، جان و مال و مذہبی آزادی کا تحفظ اور پرتشدد واقعات و جھوٹے مقدمات کا سدباب یقینی بنایا جائے۔ممتاز بھٹی نے سی ایس ایس، میڈیکل تعلیم اور پاک فوج کے میڈیکل، انجینئرنگ، آرٹلری، پائلٹ سمیت دیگر شعبوں میں مسیحی شہریوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مقرر کرنے اور تاریخی تعلیمی و طبی ادارے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی نوجوانوں کو قومی ترقی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔