ملک اشفاق کے اعزاز میں شیخ سعید احمد کی جانب سے الوداعی ہائی ٹی

ملک اشفاق کے اعزاز میں شیخ سعید احمد کی جانب سے الوداعی ہائی ٹی

ریاض: ( محمد افضل )
پاکستان ایمبیسی ریاض میں خدمات انجام دینے والے ملک اشفاق کے پاکستان تبادلے کے موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب ریاض کے کراؤن پلازہ ریاض میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ایمبیسی کے نئے آنے والے عملے کے ارکان، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں عدنان اقبال بٹ، محمود الحق ڈوگر، چوہدری سجاد، چوہدری جمیل ربانی، محمد افضل سمیت صحافیوں اور دیگر احباب نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے ملک اشفاق کی پاکستان ایمبیسی ریاض میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں نئی ذمہ داریوں کے لیے کامیابی کی دعا کی۔

میزبان شیخ سعید احمد نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کا وقت نکال کر شرکت کرنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے ملک اشفاق اور تمام دوستوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم سب کو صحت، خوشی اور کامیابی عطا فرمائے۔

تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے باہمی ملاقات کی اور ملک اشفاق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔