وفاقی پولیس کاجشن عید میلاد النبیﷺ کے مو قع پر فول پروف سکیورٹی پلان

اسلام آباد (کرائم روپورٹر)وفاقی پولیس کاجشن عید میلاد النبیﷺ کے مو قع پر فول پروف سکیورٹی پلان۔3000سے زائد پولیس افسران سکیورٹی کے فرائض منصبی سر انجا م دیں گے،SWATاورDELTAفورس کمانڈوز،سی ٹی ڈی اور اور تھانہ جا ت کی گا ڑ یا ں اسپیشل نا کہ جات مختلف مقاما ت پر تعینا ت، پولیس کے سا تھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے بھی معاونت کر یں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے جشنِ عید میلاد النبی کے موقع پر مساجد، مذہبی اجتماعات اور مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔سکیورٹی پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 3,000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی فرائض انجام دیں گے، جبکہ تمام پولیس ٹیمیں اپنے متعلقہ علاقوں میں مو¿ثر گشت کریں گی۔ گشت اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کریں گے، جبکہ تمام انتظامات کی زونل ایس پیز خود نگرانی کریں گے۔جشنِ عید میلاد النبی کے دوران SWAT، DELTA فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی، کیپیٹل پٹرول یونٹ، لیڈی کمانڈوز، مسلح پولیس اور سول کپڑوں میں تعینات پولیس افسران و اہلکار بھی سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔سکیورٹی پلان کے تحت شہریوں کی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرزکے ذریعے مکمل چیکنگ کی جائے گی، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ جاری رہے گی۔ جلوس کے روٹ اور اطراف میں آنے والی تمام گلیوں، مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس کے روٹ سے مناسب فاصلے پر گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا، جی سیون مرکزسے برآمد ہو کر مختلف مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ میں دربار سخی محمود بادشاہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ روٹ سے منسلک گلیوں اور اہم مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔عید میلاد النبی کی ریلیوں اور میلاد کے اجتماعات کے لیے بھی علیحدہ سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ جلوس اور اجتماعات کے مقامات، اطراف کے علاقوں اور مختلف اہم مقامات کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کے لیے پولیس افسران و جوان مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔