داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)کمرمشانی میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ملک طارق عباس ڈی ای او میل ونگ ضلع میانوالی کی زیر صدارت پانچ گھنٹے کی تربیتی ورکشاپ، تحصیل بھر کے اے ای او میل ونگ تعلیمی افسران و اساتذہ کی شرکت
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکول دوبارہ کھولنے سے پہلے معیاری تعلیم کے فروغ، سکولوں کی دوبارہ رونق بحال کرنے اور تدریسی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سکول ہیڈز، اساتذہ اور اے ای اوز کے ساتھ ملاقاتوں اور تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کمرمشانی میں پانچ گھنٹے پر مشتمل خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈی ای او ایلیمنٹری ملک طارق عباس، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل عیسیٰ خیل محمد عبداللہ اور اے ای او مرکز کمرمشانی مقصود خان سمیت تحصیل عیسی خیل میل ونگ کے اے ای اوز ہیڈز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی کارکردگی بڑھانے، مؤثر تدریسی حکمت عملی اور سکولوں میں مثبت تعلیمی ماحول کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جماعت پنجم اور ہشتم کے طلبہ کو بھی اجلاس میں شامل کیا گیا تاکہ ان کی تعلیمی ضروریات، مسائل اور تجاویز کو براہِ راست سنا جا سکے۔ اس اقدام کو طلبہ کی عملی شمولیت اور تعلیمی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
ورکشاپ کے انتظامات اے ای او مرکز کمرمشانی مقصود خان اور انچارج پرنسپل عارف خان نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے مہمانوں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے۔ شرکاء نے بہترین انتظامات اور تعاون کو سراہا۔
تعلیمی افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور طلبہ کے بہتر تعلیمی نتائج کے لیے تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔





