اسلام آباد(کرائم رپورٹر)چوری کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے پانچ ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سگریٹ کے دو کارٹن، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ بہارہ کہو پولیس ٹیم نے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ دو کارٹن سگریٹ کل مالیت دو لاکھ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے۔وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی آئی جی اسلا م آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جاری رکھی جائیں۔





