سابق کونسلر وی سی الدو حسن پور ظہیر احمد کا نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

تربیلا غازی (نامہ نگار) 
سابق کونسلر وی سی الدو حسن پور ظہیر احمد کا نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، صوبہ ہزارہ وقت کی اہم ضرورت قرار،،سابق کونسلر وی سی الدو حسن پور ظہیر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی امور کو بہتر بنانے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی اداروں تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ کے عوام کا دیرینہ اور جائز مطالبہ ہے، جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ہزارہ ڈویژن کے عوام طویل عرصے سے انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کے قیام کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں،اس لیے وفاقی حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں،ظہیر احمد نے مطالبہ کیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی و قانونی عمل کو آگے بڑھایا جائے اور ہزارہ کے عوام کی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں الگ صوبائی حیثیت دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام کسی لسانی یا نسلی تفریق کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی، جغرافیائی اور عوامی سہولت کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔