فاؤنڈر گروپ کو کاروباری برادری کا بھرپور اعتماد حاصل ہے: رانا استخار احمد

فاؤنڈر گروپ کو کاروباری برادری کا بھرپور اعتماد حاصل ہے: رانا استخار احمد

کامیاب ہوکر ہمیشہ کاروباری برادری کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں گے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر رانا استخار احمد نے الیکشن کمپین کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اسلام آباد کی تاجر و کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی،کاروباری مسائل کا حل اور کاروبار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔رانا استخار نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں وہ ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے کاروباری برادری کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ نوجوان کاروباری افراد، نئے سرمایہ کاروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی حوصلہ افزائی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا فاؤنڈر گروپ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔