فاؤنڈر گروپ بزنس کمیونٹی کی حقیقی توانا آواز ہے: چوہدری مظہر

 

نوجوان کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہمارے منشور کا حصہ ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)
فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ فاؤنڈر گروپ بزنس کمیونٹی کی حقیقی توانا آواز ہے، نوجوان کاروباری افراد اور نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی،خواتین کاروباری افراد کیلئے سہولیات اور مقامی و بین الاقوامی کاروباری روابط کے فروغ کو بھی فاؤنڈر گروپ کے منشور میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر کاروباری برادری کو درپیش ٹیکس،بجلی، گیس، انفراسٹرکچر، ریگولیٹری اور دیگر مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر کاروباری برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ایک بار پھر مضبوط آواز کو آگے لائیں۔